روس، یوکرین نے روس کے اہداف پر 47 ڈراونز سے حملے کیے

"آج رات، روسی فیڈریشن کی سرزمین پر اہداف کے خلاف 47 ڈراونز کے ذریعے  دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کیف حکومت کی کوشش کا سد باب کر  دیا گیا۔"

2113145
روس، یوکرین نے روس کے اہداف پر 47 ڈراونز سے حملے کیے

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین نے کل 47 ڈراونز  کے ساتھ ملک کی سرزمین پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ"آج رات، روسی فیڈریشن کی سرزمین پر اہداف کے خلاف 47 ڈراونز کے ذریعے  دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کیف حکومت کی کوشش کا سد باب کر  دیا گیا۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے حملوں کی مزاحمت کی اور ایک ڈراون  بیلگوروڈ کے علاقے میں، دو کرسک کے علاقے میں، 3 وولگوگراڈ کے علاقے میں اور 41 روستوو کے علاقے میں تباہ کیے گئے۔



متعللقہ خبریں