یونانی وزیراعظم اور یوکرینی صدر میزائل حملے میں بال بال بچ گئے

گزشتہ روز ایک روسی میزائل  بحیرہ اسود کے ساحلی شہر اودیسا  میں  یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کے قافلے کے قریب  گرا جہاں وہ یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکس سے ملاقات کر رہے تھے

2112353
یونانی وزیراعظم اور یوکرینی صدر میزائل حملے میں بال بال بچ گئے

 گزشتہ روز ایک روسی میزائل  بحیرہ اسود کے ساحلی شہر اودیسا  میں  یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کے قافلے کے قریب  گرا جہاں وہ یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میچوتاکس سے ملاقات کر رہے تھے۔

خبر کے مطابق ، زیلنسکی اور یونانی وفد کے ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا حالانکہ میزائل ان سے صرف 152 میٹر کے فاصلے پر گرا۔

زیلنسکی اور یونانی وزیر اعظم  میچوتاکس مقامی وقت کے مطابق صبح 10:40 بجے کے قریب اودیسا کی بندرگاہ کا دورہ کر رہے تھے، اس دوران فضائی حملے کے سائرن سنائی دیے  گئے اور چند منٹوں  بعد ہی ایک دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے کے بعد زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ آ پ دیکھ رہے ہیں کہ ہم کس کے ساتھ  مقابلہ کر رہے ہیں،وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ کہاں حملہ کرتے ہیں  مجھے ابھی تک تمام تفصیلات معلوم نہیں ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ لوگ ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ فوجی اہلکار ہوں، عام شہری ہوں یا بین الاقوامی مہمان ہوں اُن لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا یا تو وہ دماغ کھو چکے ہیں یا وہ اپنی فوج کی کارروائیوں پر قابو نہیں رکھتے،اس سے ہمیں اپنے دفاع کی ضرورت کا اندازہ ہوتا ہے جس کا  بہترین طریقہ فضائی دفاعی نظام ہے۔

 



متعللقہ خبریں