روس کے صدر پوتن صدارتی انتخابات کے بعد ہی ترکیہ کا دورہ کریں گے: ترجمان دمتری پیسکوف

دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیان میں پیسکوف نے نشاندہی کی کہ پوتن  اور صدر رجب طیب ایردوان  دونوں ہی کا شیڈول بڑا مصروف ہے

2107628
روس کے صدر پوتن  صدارتی انتخابات کے بعد ہی ترکیہ کا دورہ کریں گے:  ترجمان دمتری پیسکوف

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ روس میں 15تا17 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات تک   صدر ولادیمیر پوتن  ترکیہ کا دورہ نہیں  کریں گے۔

تاہم ان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ 

دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیان میں پیسکوف نے نشاندہی کی کہ پوتن  اور صدر رجب طیب ایردوان  دونوں ہی کا شیڈول بڑا مصروف ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ یہ دورہ انتخابات (15-17 مارچ) تک نہیں ہو گا کیونکہ  انتخابات تک پوتن کا شیڈول بڑا مصروف ہے اور  صدر ایردوان بھی بہت  مصروف ہیں۔

 تاہم اعلیٰ سطحی رابطوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ رابطے دونوں رہنماؤں کے شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں