یوکرین: ہم نے روسی سو۔34 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے

ل  رات روس نے ایک S-300 گائیڈڈ میزائل، ایک X-59 ایئر میزائل سمیت 19شہد قسم کے ڈراونز کے ذریعے  یوکیرینی  سر زمین پر  حملہ  کیا

2105243
یوکرین: ہم نے روسی سو۔34 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے

یوکرینی فضائیہ کے کمانڈر نکولے اولیش چُک نے اطلاع دی کہ ہم  نے ایک روسی Su-34 قسم کا لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

اویش چُک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے  کہ یوکرینی فوج نے روسی ایس یو 34 قسم کا جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

یوکرینی فضائیہ کی کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل  رات روس نے ایک S-300 گائیڈڈ میزائل، ایک X-59 ایئر میزائل سمیت 19شہد قسم کے ڈراونز کے ذریعے  یوکیرینی  سر زمین پر  حملہ  کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فضائی دفاعی افواج کے عناصر نے روسی  X-59 فضائی میزائل اور  13 "شہد" ڈراونز کو تباہ کر دیا ہے  اور  نشانہ  نہ بنائے جا سکنے والے باقی ماندہ ڈراونز اپنے اہداف کو نہیں پہنچ پائے۔

یوکرین نے اطلاع دی تھی کہ اس نے 17 فروری سے ابتک 6روسی لڑاکا طیارے  مار گرائے ہیں۔



متعللقہ خبریں