روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جیل میں ہلاک

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  جیل میں چلنے کے بعد ناوالنی اچانک ہوش کھو بیٹھا اور ڈاکٹروں کی تمام تر مداخلت کے باوجود اسے بچایا نہیں جاسکا

2103445
روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی  جیل میں ہلاک

روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی یامالو نینیٹ فیڈرل جیل جہاں وہ  اپنی سزا کاٹ رہے  تھے،  انتقال کر گئےہیں۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  جیل میں چلنے کے بعد ناوالنی اچانک ہوش کھو بیٹھا اور ڈاکٹروں کی تمام تر مداخلت کے باوجود اسے بچایا نہیں جاسکا۔

روسی صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا کہ ناوالنی کی موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بتایا گیا کہ روسی صدر ولادی میر  پوتن  کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا گیا  ہے ۔

ناوالنی کی ٹیم نے  ماسکو انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے۔

روسی اپوزیشن لیڈر پوتن  مخالف اور انتہائی دائیں بازو کے خیالات کے لیے مشہور تھے۔

ناوالنی، جسے 2021 میں جرمنی سے روس واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا، کو بدعنوانی اور بنیاد پرستی کے الزام میں 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں