روسی فوج کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے والوں کے اثاثے منجمد ہونگے: کریملن

روسی فوج کی کردار کشی کرنے  والے،ملکی سالمیت  کے لیے خطرہ تشکیل  دنے والے اور ہماری عوام کے خلاف پابندیاں  لگانے والوں کو دیئے گئے تمام سرکاری اعزازت بھی واپس لیے جائیں گے

2102393
روسی فوج کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے والوں کے اثاثے منجمد ہونگے: کریملن

 روسی فوج کے خلاف جعلی خبریں پھیلنے والوں کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔

 روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے روسی فوج  سے متعلق اس حوالے سے  ایک قانون پر دستخظ  کر دیئے ہیں۔

 اس قانون کے تحت روسی فوج کے خلاف جعلی معلومات اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔

 علاوہ ازیں، روسی فوج کی کردار کشی کرنے  والے،ملکی سالمیت  کے لیے خطرہ تشکیل  دنے والے اور ہماری عوام کے خلاف پابندیاں  لگانے والوں کو دیئے گئے تمام سرکاری اعزازت بھی واپس لیے جائیں گے۔

 بتایا گیا ہےکہ یہ قانون  دس روز بعد نافذ العمل ہوگا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں