نیدرلینڈز کی عدالت نے F-35 کے پرزے اسرائیل کو دینے پر پابندی لگادی

خبر کے مطابق،دی ہیگ کی عدالت نے نیدرلینڈز کی حکومت کو حکم دیا  ہے کہ اسرائیل کو ایف 35 جنگی طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روک دی جائے

2101138
نیدرلینڈز کی عدالت نے F-35 کے پرزے اسرائیل کو دینے پر پابندی لگادی

نیدرلینڈز کی عدالت نے اسرائیل کو  ایف -35 جنگی طیاروں کے پرزے فروخت نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

خبر کے مطابق،دی ہیگ کی عدالت نے نیدرلینڈز کی حکومت کو حکم دیا  ہے کہ اسرائیل کو ایف 35 جنگی طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روک دی جائے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیدرلینڈز کی عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو فروخت کیے گئے جنگی طیاروں کے پرزے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کی ایک زیریں عدالت  نے اسرائیل کو پرزوں کی فروخت کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

 واضح رہے کہ اسرائیل کے ایف 35 جنگی طیارے غزہ پر نہتے فلسطینوں شہریوں پر بمباری کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔



متعللقہ خبریں