یوکرین: خارکیف شہر پر روسی ڈرون حملے،7 افراد ہلاک

خارکیف گورنر نے اعلان کیا کہ حملوں میں 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں حملے میں ایک پٹرول  اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

2100708
یوکرین: خارکیف شہر پر  روسی ڈرون حملے،7 افراد ہلاک

یوکرین کے شہر خارکیف  پر روس کے ڈرون فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور  خارکیف اور ملک کے جنوب میں کئی شہروں پر ڈرون کے ساتھ حملہ کیا۔

خارکیف گورنر نے اعلان کیا کہ حملوں میں 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں حملے میں ایک پٹرول  اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

میکولائیو شہر پر فضائی حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ قدرتی گیس کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا

فوج نے اعلان کیا کہ روس کی طرف سے بھیجے گئے 45 ڈرون میں سے 40 کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

روسی  امور دفاع نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے 6 دنوں میں یوکرین کے فوجی صنعتی عناصر پر انتہائی درست ہتھیاروں اور ڈرونز کے ساتھ 31 حملے کیے ہیں۔

یوکرینی فوج کی  اعلی کمان میں  بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف والیری زلوزنی کو برطرف کر دیا۔

یوکرین میں انہیں کمانڈر انچیف کے عہدے پر ترقی دی گئی جو چیف آف جنرل سٹاف سے اعلیٰ عہدہ تھا اس  کےلیے الیگزینڈر سیرسکی کو لایا گیا۔

سرسکی کی سفارش کے ساتھ، اناتولی بارگیلیوچ کو سرگئی شپتالا کی جگہ چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں