بچوں سے زیادتی کرنے والے کی عام معافی،ہنگری کی صدر نے تنقید پر استعفی دے دیا

ہنگری میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب شخص کو معاف کرنے پر  عوام  اور خاص طور پر حزب اختلاف کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنے  والی  صدر کاتلن نوواک نے یہ کہتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا کہ انہوں نے غلطی کی تھی

2100602
بچوں سے زیادتی کرنے والے کی عام معافی،ہنگری کی صدر نے تنقید پر استعفی دے دیا

ہنگری میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب شخص کو معاف کرنے پر  عوام  اور خاص طور پر حزب اختلاف کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنے  والی  صدر کاتلن نوواک نے یہ کہتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا کہ انہوں نے غلطی کی تھی۔

یہ انکشاف ہونے کے بعد کہ بطور صدر انہوں نے اپریل 2023 میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب شخص کو معاف کر دیا تھا، نوواک کو معاشرے کے مختلف طبقات خصوصاً  حزب اختلاف کے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

صدر نوواک  قطر کا دورہ مختصر کرتے ہوئے وطن واپس آگئیں اور انہوں  نے اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ انہوں نے غلطی کی   ہےاور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے  رہی ہیں۔

وزیر اعظم وکٹر اوربان   بھی اس رد عمل سے لاتعلق نہیں رہے۔

اوربان نے کہا کہ وہ ایک آئینی ترمیم تجویز کریں گے جو بچوں سے زیادتی کے مرتکب شخص کی معافی کو ختم کر دے گی۔

نوواک کی طرف سے معاف کیے جانے والے شخص کو اسکول میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے اہلکار کے جرائم میں مبہم اور ملوث ہونے کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔

 



متعللقہ خبریں