ڈنمارک نے یوکرین کو ایف۔16 کی فراہمی 6 مہینوں تک موّخر کر دی

طیاروں کی فراہمی کے لئے ضروری شرائط میں سے بعض تاحال پوری نہیں کی گئیں: ڈنمارک وزارت دفاع

2085242
ڈنمارک نے یوکرین کو ایف۔16 کی فراہمی 6 مہینوں تک موّخر کر دی

ڈنمارک نے یوکرین کو ایف۔16 کی فراہمی 6 مہینوں تک موّخر کر دی ہے۔

ڈنمارک کے روزنامہ 'برلنگسکے' نے وزارت دفاع کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں، یوکرین کو ایف۔16 کی فراہمی سے متعلق، تازہ پیش رفتوں کو جگہ دی ہے۔

خبر کے مطابق ڈنمارک کے یوکرین کو دیئے گئے طیاروں کی روانگی میں 6 مہینوں کی تاخیر کر دی گئی ہے۔ تاخیر کی وجہ یوکرینی پائلٹوں کی تربیت، متعلقہ سامان کی صورتحال اور موسمی حالات ہیں۔

طیاروں کی روانگی کی تاریخ کا دارومدار یوکرینی پائلٹوں کے تربیت کو کامیابی سے مکمل کرنے اور یوکرین کے، ایف۔16 کی دیکھ بھال کے لئے، ضروری انفراسٹرکچر شرائط کو پورا کرنے پر ہے۔ طیاروں کی فراہمی کے لئے ضروری شرائط میں سے بعض تاحال پوری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ ایف۔16 جنگی طیاروں کی فراہمی سال کے آغاز میں متوقع تھی لیکن اب فراہمی کو 2024 کی دوسری تہائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں