جرمنی: اسرائیل کی سلامتی فلسطینیوں کی سلامتی میں مضمر ہے

اسرائیل کی سلامتی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب فلسطینی سلامتی کے ساتھ رہ رہے ہوں: وزیر خارجہ انالینا باربک

2080183
جرمنی: اسرائیل کی سلامتی فلسطینیوں کی سلامتی میں مضمر ہے

جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا باربک نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی فلسطینیوں کی سلامتی میں مضمر ہے۔

انالینا باربک نے روزنامہ ٹاگیش شپیگل کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "اسرائیل کی سلامتی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب فلسطینی سلامتی کے ساتھ رہ رہے ہوں۔ اسی طرح فلسطینی بھی اسی صورت میں تحفظ میں رہ سکتے ہیں جب اسرائیل تحفظ میں ہو"۔

باربک نے کہا ہے کہ" اسرائیلی فوج کو شہریوں کا زیادہ بہتر دفاع  کرنا چاہیے اور غزّہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دینی چاہیے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "غزّہ میں سینکڑوں بچے عورتیں اور بوڑھے حقیقی معنوں میں جہنم میں رہ رہے ہیں۔ ان کے پاس کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ سخت سرد موسم میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے پر بھوکے پیاسے بیٹھے ہوئے ہیں"۔

باربک نے  کہا ہے کہ "میں نے اپنے تمام بیانات میں جھڑپوں کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی اور فلسطینی نسلیں بہت لمبے عرصے سے ان جھڑپوں کی وجہ سے تکالیف برداشت کر رہی ہیں۔ دو حکومتی حل کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں