ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی اوسلو میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت

اجلاس میں ترکیہ  کی اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت کو البانیہ کے سپرد

2077301
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی اوسلو میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

وزارت خارجہ کے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع کردہ  پوسٹ کے مطابق، فیدان اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے رابطہ گروپ اور  اسکینڈینیوین اور بینیلکس ممالک کی  دعوت پر ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے دورے کے دوران  غزہ میں جنگ کے خاتمے اور مستقل امن کو یقینی بنانے کے امور کے فریم ورک میں اقتصادی تعاون تنظیم کے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس میں ترکیہ  کی اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت کو البانیہ کے سپرد  کیا گیا۔

وزارت نے کل ایک بیان  جاری کیا تھا کہ اقتصادی تعاون تنظیم   کے وزرا خارجہ کونسل کا  47 واں اجلاس منعقد ہوگا۔

بیان میں، ترکیہ کے یکم جولائی سے اقتصادی تعاون تنظیم کے عہد صدارت کے دائرہ کار میں  "جدید ٹیکنالوجی اقدامات: نئے اقدامات کا  کردار" مرکزی خیال کے  تحت ، عبوری صدارت  کے اولیت کے معاملات میں شامل اقتصادی تعاون تنظیم کی موجودہ دستاویز کی تجدید کرنے ،  پروجیکٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال بنانے اور اقتصادی تعاون تنظیم   بزنس کونسل کو جانبر کرنے  جیسے معاملات میں اہم پیش رفت ہونے کی وضاحت کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں