"جنگ نہیں ہمیں امن چاہیئے"غزہ اور فلسطین کےلیے دعا کریں:پاپائے روم

ویٹیکن میں آج کے روز  ایک عوامی اجتماع  سے خطاب کے دوران پاپائے روم  نے کہا کہ   فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال کےلیے دعا کریں ،ہمیں اس دنیا میں امن اور صرف امن چاہیئے

2070449
"جنگ نہیں ہمیں امن چاہیئے"غزہ اور فلسطین کےلیے دعا کریں:پاپائے روم

 کیتھولیک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے غزہ میں انسانی وقوف جاری رہنے کی امید کی ہے۔

 ویٹیکن میں آج کے روز  ایک عوامی اجتماع  سے خطاب کے دوران پاپائے روم  نے کہا کہ   فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال کےلیے دعا کریں ،ہمیں اس دنیا میں امن اور صرف امن چاہیئے۔

 پاپائے روم نے کہا کہ امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی طویل ہو جائے اس طرح سے تمام یرغمالیوں کی رہائی اورضروری انسانی امداد کی فراہمی  کا بھی مجھے امکان نظر آتا ہے،مجھے وہاں کی جماعتوں نے بتایا ہے کہ  پانی اور روٹی کی کمی ہے ،عوام انتہائی کسمپرسی اور مشکل  حالات میں ہیں جو کہ عام لوگ ہیں ،جو لوگ جنگ کروا رہے ہیں انہیں اس کا علم نہیں ہے،ہمیں امن چاہیئے۔

 



متعللقہ خبریں