جرمنی میں برفباری اور شدید سردی سے زندگی مفلوج

رائن لینڈ-پلفالز ریاست میں دو کاروں کے تصادم کے نتیجے میں ایک 54 سالہ خاتون کی موت ہو گئی

2069703
جرمنی میں برفباری اور شدید سردی سے زندگی مفلوج

جرمنی میں سرد موسم اور برف باری کے باعث ایک شخص کی موت ہو گئی۔

بجلی کی بندش کا سامنا کرنے والے ملک میں سڑکوں پر برف جمنے سے  کئی ٹریفک حادثات رونما ہوئے  اور گاڑیاں  پھنس کر رہ  گئیں۔

کوبلینز محکمہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رائن لینڈ-پلفالز ریاست میں دو کاروں کے تصادم کے نتیجے میں ایک 54 سالہ خاتون کی موت ہو گئی اور ایک 69 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔

ویسٹیسن پولیس  دفتر جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شاہراہوں پر برف جمنے کی وجہ سے بہت سے ٹریفک حادثات رونما ہوئے اور ویزباڈن اور نورود شہروں کے درمیان گاڑیوں کی 3 کلومیٹر لمبی قطار بن گئی۔

جرمن محکمہ موسمیات  نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا اور خاص طور پر ملک کے وسطی علاقوں سے مشرق تک نچلی سطح پر  برف باری کا امکان  ہے۔



متعللقہ خبریں