روس کی طرف سے جمہوریہ ترکیہ کی صد سالہ سالگرہ پر مبارکباد

روس میں ترکیہ سے محبت کی جاتی ہے  اور عوام  اس کی کامیابی پر خوش  ہوتے ہیں

2056815
روس کی طرف سے جمہوریہ ترکیہ کی صد سالہ سالگرہ پر مبارکباد

روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ترکیہ نے گزشتہ صدی میں ترقی کی اور ایک ترقی یافتہ اور موثر ریاست بن گئی۔

پیسکوف نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان  دیا۔

یہ یاد دلاتے ہوئے کہ ترکیہ میں 29 اکتوبر کو یوم جمہوریہ منایا جائے گا، پیسکوف نے کہا، "میں اس اہم سالگرہ پر اپنے شراکت داروں کو تہہ دل سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔"

اپنے ملک میں ترکیہ کے خیالات کو جگہ دینے والے پیسکووف نے کہا کہ روس میں ترکیہ سے محبت کی جاتی ہے  اور عوام  اس کی کامیابی پر خوش  ہوتے ہیں۔ ترکیہ نے نہ صرف اپنی تاریخ کی بہترین کامیابیوں کو محفوظ رکھتے ہوئے  ان میں اضافہ کیا، بلکہ گزشتہ  صدی میں ترقی کی اور اعلی درجے کی موثر ریاست بن گیا۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ روس اور ترکیہ کے درمیان اعتماد پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پیسکوف نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔



متعللقہ خبریں