ہالینڈ میں صوتی آلودگی کے خلاف ہرجانہ

پبلک براڈکاسٹر NOS کی طرف سے شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزارت انفراسٹرکچر اور آبی امور 2017 اور 2019 کے درمیان صوتی آلودگی کا شکار ہونے والے 3 ہزار گھرانوں کو مجموعی طور پر 5.5 ملین یورو معاوضہ ادا کرے گی

2045055
ہالینڈ میں صوتی آلودگی کے خلاف ہرجانہ

ہالینڈ کی حکومت آواز کی آلودگی کی وجہ سے ایمسٹرڈیم شیفول ہوائی اڈے کے آس پاس کے 3 ہزار گھرانوں کو مجموعی طور پر 5.5 ملین یورو ہرجانہ ادا کرے گی۔

پبلک براڈکاسٹر NOS کی طرف سے شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزارت انفراسٹرکچر اور آبی امور 2017 اور 2019 کے درمیان صوتی آلودگی کا شکار ہونے والے 3 ہزار گھرانوں کو مجموعی طور پر 5.5 ملین یورو معاوضہ ادا کرے گی۔

اس بات کا اشتراک کیا گیا کہ معاوضہ، جو کہ اوسطاً 1800 یورو فی گھرانہ ہے، اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں ادا کیا جائے گا۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ انوائرمینٹل اینڈ ٹرانسپورٹ انسپیکشن اتھارٹی (ILT) نے حالیہ برسوں میں ہوائی اڈے کے ارد گرد آواز کی حد سے تجاوز کرنے کے باوجود معائنہ نہیں کیا اور یہ ادارہ 2024 سے دوبارہ معائنہ شروع کر دے گا۔

اپریل میں ایمسٹرڈیم شیفول ایئرپورٹ کے حکام کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ صوتی آلودگی کے باعث 2025 تک رات کے اوقات اور نجی جیٹ پروازوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں