ہالینڈ، روٹڑ ڈیم میں مسلح حملوں میں تین افراد لقمہ اجل

مشتبہ شخص اسلحہ سمیت پکڑا گیا ہے، ملزم نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی

2043885
ہالینڈ، روٹڑ ڈیم میں مسلح حملوں میں تین افراد لقمہ اجل

ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں مسلح حملوں میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

روٹرڈیم پولیس کے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 32 سالہ مشتبہ شخص کی جانب سے کیے گئے پہلے مسلح حملے میں ایک ماں کی موت ہو گئی، جبکہ زخمی ہونے والی اس کی 14 سالہ بیٹی  زیر علاج لیے جانے والے اسپتال میں  دم توڑ گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرا حملہ ایراسمس یونیورسٹی ہسپتال میں کیا گیا جس میں ایک 43 سالہ شخص کی موت واقع ہو گئیا۔

روٹرڈیم کے پولیس چیف فریڈ ویسٹر بیک نے بتایا کہ مشتبہ شخص اسلحہ سمیت پکڑا گیا ہے، ملزم نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔

یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ حملے ایک ہی شخص نے کیے ہیں۔، پولیس نے اعلان کیا ہے کہ تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں