آذربائیجان، قاراباغ کے خانقندی علاقے میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد میں اضافہ
آگ سے متاثر ہونے والے 105 افراد کے انجام کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا
آذربائیجان کے علاقے قاراباغ میں خانقندی-عسکران روڈ پر واقع پیٹرول گودام میں دھماکے سے لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی۔
آرمینیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’آرمین پریس‘ کی خبر کے مطابق قاراباغ میں آرمینیائی نمائندوں کی بنیاد پر گزشتہ روز لگنے والی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 تھی جب کہ فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ لاشوں میں سے 21 کی شناخت ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ آگ سے متاثر ہونے والے 105 افراد کے انجام کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ۔
ہسپتالوں میں زیر علاج 290 زخمیوں میں سے 168 کو آرمینیا کے ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
بتایا گیا تھاکہ 25 ستمبر کو آذربائیجان کے علاقے قاراباغ میں خانقندی-عسکران روڈ کے قریب پیٹرول کے گودام میں ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے ہیں۔
آذربائیجان کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے اعلان کیا کہ پیٹرول ذخیرہ کرنے والے علاقے میں لگی آگ پر آذربائیجان کے فائر فائٹرز نے قابو پا لیا ہے۔