فرانس: ماکرون کا لیبیا کے ساتھ اظہارِ تعاون و یکجہتی

لیبیا کو ہنگامی امداد کی فراہمی کے لئے فرانس کے وسائل کو فعال کر دیا گیا ہے: صدر امانوئیل ماکرون

2036309
فرانس: ماکرون کا لیبیا کے ساتھ اظہارِ تعاون و یکجہتی

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے سیلاب کی وجہ سے لیبیا کے ساتھ یکجہتی و تعاون کا اظہار کیا ہے۔

ماکرون نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں لیبیا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اور آفت میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے   تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا کو ہنگامی امداد کی فراہمی کے لئے فرانس کے وسائل کو فعال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وسطی بحیرہ روم  میں "ڈینیئل " طوفان نے لیبیا کے شہروں بن غازی، بیضا، مرج، سوسہ اور درنہ کو متاثر کیا ہے۔

ملک کے مشرقی  حصے کے حکومتی ذرائع صحت نے درنہ میں اموات کی تعداد کے 3 ہزار سے بڑھنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں