یورپی یونین کمیشن: ترک حکام کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے ہیں

ترکیہ کی 'یورپی یونین ڈیجیٹل یورپ پروگرام' میں شرکت سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون میں اہم کردار ادا کرے گی: اولیور وارہیلے

2034647
یورپی یونین کمیشن: ترک حکام کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے ہیں

یورپی یونین کمیشن کے رکن برائے ہمسائیگی و توسیعی امور 'اولیور وارہیلے' نے کہا ہے کہ ہم نے ترکیہ میں بعض موئثر مذاکرات کئے ہیں جو سیاست، اقتصادیات، تجارت، سائنس، ٹیکنالوجی اور سماجی پالیسیوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وارہیلے نےسوشل میڈیا ایکس سے، دارالحکومت انقرہ میں 6 تا 7 ستمبر کے  2 روزہ مذاکرات  سے متعلق ، بیان جاری کیا ہے۔

وزیر خارجہ خاقان فیدان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے درمیان، ڈائیلاگ اور باہمی تعاون میں اضافے، موجود مواقع  سے بہترین شکل میں استفادے کے لئے مشترکہ رفاح و استقرار کے ساتھ  تعاون، ویزہ معافی،   تجارتی موضوعات اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق ملاقاتوں میں اضافے کے لئے مثبت ایجنڈے کی تشکیل جیسے موضوعات پر، اتفاق ِ رائے طے پا گیا ہے"۔

وزیر تجارت عمر بولات کے ساتھ ملاقات کے بارے میں وارہیلے نے کہا ہے کہ ہم، کسٹم یونین کی تجدید کو بھی پیشِ نظر رکھتے ہوئے ، تجارت پر منفی اثرات مرتب کرنے والے عناصر کے ساتھ سریع جدوجہد میں مزید پیش رفت  کے بارے میں پُر عزم ہیں۔

وارہیلے نے مزید کہا ہے کہ "ہم نے، یورپی یونین کی طرف سے روس کے خلاف پابندیوں کے اطلاق کے معاملے میں مشترکہ کوششوں کے بارے میں بھی   مثبت تبادلہ خیال کیا ہے"۔

وارہیلے نے کنبے اور سماجی خدمات کی وزیر ماہ نور عوز دیمیر  گوکتاش  کے ساتھ طے کردہ غیر ملکیوں کے لئے سماجی ہم آہنگی امدادی منصوبے کو " یورپی یونین کا طے کردہ سب  سے بڑا سمجھوتہ" قرار دیا ہے۔

بیان میں انہوں نے وزیر توانائی آلپ آرسلان بائراکتار، نائب صدر جیودت یلماز، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجر اور ترک کاروباری دنیا کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا ہے۔

وارہیلے نے ترکیہ کی یورپی یونین کے اراسموس پروگراموں میں شرکت کو "کامیابی کی داستان"قرار دیا  اور کہا ہے کہ ترکیہ کی' یورپی یونین ڈیجیٹل یورپ پروگرام 'میں شرکت سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون میں اہم کردار ادا کرے گی۔



متعللقہ خبریں