روس خطہ افریقہ میں انتشار پیدا کرنے کے درپے ہے، صدر زیلنسکی

کریمیا، دونباس  اور مقبوضہ علاقوں  کو نجات دلائے بغیر  یوکرین اور  نتیجتاً  یورپ میں  پائیدار امن کا قیام نہیں ہو سکتا۔

2032179
روس خطہ افریقہ میں انتشار پیدا کرنے کے درپے ہے، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس افریقہ میں افراتفری کا ماحول پیدا کر کے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یوکریی رہنما نے امبروسیتی فورم کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا، جو کہ ہر سال ستمبر کے آغاز میں جھیل کومو کے ساحل پر واقع اطالوی قصبے سرنوبیو میں منعقد ہوتا ہے اور  جہاں بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

روس کے ساتھ جاری جنگ  پر اپنے جائزے پیش کرنے والے زیلنسکی نے کہا کہ"کریمیا، دونباس  اور مقبوضہ علاقوں  کو نجات دلائے بغیر  یوکرین اور  نتیجتاً  یورپ میں  پائیدار امن کا قیام نہیں ہو سکتا۔ ایک مہذب  قوم  ہونے  کے ناطے یوکرین کریمیا  کے روس سے الحاق کو تسلیم نہیں کرتا۔  دیگر ممالک کا بھی یہی نظریہ ہے، لہذا  یہ صورتحال  پائیدار نہیں  ، اس سے  طویل المدت افراتفری کا ماحول پیدا ہو گا۔  روس اسی  چیز کا متلاشی ہے۔ اس مسئلے کو سفارتی یا پھر عسکری طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ روسی دستوں  کا جزیرہ نما علاقے سے انخلا  کئی زندگیوں کے بچنے کا موقع فراہم کرے گا۔"

زیلسنکی نے افریقی ممالک  میں پیش  رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ"  روس کی جانب سے خطہ افریقہ میں  انتشار پیدا کرنے کی کوشش کو ہم طاقت نہیں بلکہ کمزوری کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ  اپنے آپ کو طاقتور    کے طور پر نہیں پیش کر رہے، در اصل دنیا کی توجہ کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

یوکرینی رہنما کا کہنا تھا کہ زاپوریا علاقے کو فوجیوں سے پاک کرنے کرنا  جوہری المیہ کا سد باب کرنے  کے لیے ہر کس کا بنیادی فرض ہے۔



متعللقہ خبریں