یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تا حال اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے

19 اگست سے شروع ہونے والی آگ میں اب تک 826 ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی جل کر خاکستر  ہو چکی ہے

2031226
یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تا حال اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے

یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ، جس میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے، تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

19 اگست سے شروع ہونے والی آگ میں اب تک 826 ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی جل کر خاکستر  ہو چکی ہے۔

الیگزینڈروپولی میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ   میریچ کے علاقے میں دادیا جنگل کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنگل میں لگنے والی 47 نئی آگ میں سے کچھ پر فائر فائٹرز کی مداخلت سے قابو پالیا گیا ہے۔

دریں اثنااطلاعات کے مطابق جنگل کی آگ کی وجہ سے 140 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا  ہے جن میں سے 79 پر آتشزدگی کا الزام  عائد کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں