شمالی اٹلی میں بارشیں ور سیلاب جنوب میں جنگلات کی آگ

لومبارڈی اور پیڈمونٹ کے علاقوں میں درجہ حرارت کافی حد تک گر گیا ہے  اور شدید بارشوں نے کئی شہروں میں زندگی کو بری  طرح متاثر کیا ہے

2030387
شمالی اٹلی میں بارشیں ور سیلاب جنوب میں جنگلات کی آگ

اٹلی کے شمالی علاقوں میں بارشیں اور طوفان سیلاب اور طغیانی  کا باعث بن رہے ہیں  تو جنوب میں جزیرہ  سسلی جنگل کی آگ سے نبرد آزما ہے۔

اطالوی میڈیا کی  خبروں کے مطابق ملک کا شمال سردی اور بارشوں کے موسم کے زیر اثر آیا ہے۔

لومبارڈی اور پیڈمونٹ کے علاقوں میں درجہ حرارت کافی حد تک گر گیا ہے  اور شدید بارشوں نے کئی شہروں میں زندگی کو بری  طرح متاثر کیا ہے۔

میلان، جینوا اور ٹریسٹ  شہروں میں شدید بارش کی وجہ سے کچھ سڑکیں اور انڈر پاس زیر آب آگئے اور کئی درخت گر گئے۔

بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شمال کی کچھ شاہراہیں بھی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئیں۔

فرانس اٹلی کی سرحد پر فرانس کی جانب پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کر دی گئی۔

سول ڈیفنس نے لومبارڈی میں آج بھی شدید بارشیں جاری رہ سکنے اور سیلاب کے خطرے کے لیے ’ریڈ الرٹ‘ جاری کیا ہے۔

دوسری جانب جزیرہ  سسلی  کے مغرب میں مختلف مقامات پر دیہی اور ماکیس کے علاقوں میں لگنے والی آگ نے بھی نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

جزیرے کے مغرب میں تراپانی اور پالرمو شہروں کے درمیان کے علاقے میں شروع ہونے والی آگ میں ٹریپٹو کے سمندری تفریحی مقام کے کچھ مکانات جل گئے۔



متعللقہ خبریں