یونان میں جنگلات کی آگ چوتھے روز بھی جااری

آتشزدگی سے علاقے میں صنعتی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے سے کئی سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہو گئیں

2028121
یونان میں جنگلات کی آگ چوتھے روز بھی جااری

یونان میں  جنگل میں آگ چوتھے روز بھی جاری رہی، ایسپروپیرگوس میں لگی آگ صنعتی زون میں واقع فیکٹریوں اور گوداموں تک پھیل گئی۔

آتشزدگی سے علاقے میں صنعتی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے سے کئی سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہو گئیں۔

مغربی تھریس میں،  گیومل جینے اور دیہاتوں کے واقع ہونے والے روڈوپ صوبے میں 3 مزید بستیوں کوآگ کے دوسرے دن خالی  کرا لیا گیا ہے۔

احتیاط کے طور پر دیمیرجیلی، باراکلی اور ارجان  حصار دیہات کو خالی کرا لیا گیا۔

خطے کی بہت سی مساجد نے اپنے دروازے متاثرین کے لیے کھول دیے جنہیں اپنے گھر چھوڑنا پڑے۔

یونانی صدر کترینا ساکیلاروپولو نے میرچ علاقے میں  18 افراد کے  جانی نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کیا جن کی لاشیں دادیاس کے جنگلاتی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔ اس المیہ ،   شہریوں  کے نقصانات ، اموات  اور فطرت  کو پہنچنے والے  نقصانات  پر ہم سوگ منا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں