روس کے یوکرین پر ڈرون حملے، متعدد ہلاک و زخمی

روس کے میزائل حملے میں پُررونق علاقے کی کئی عمارتیں اور کاروباری مراکز مٹی کے ڈھیر بن گئے، 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 7 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 67 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

2023864
روس کے یوکرین پر ڈرون حملے، متعدد ہلاک و زخمی

یوکرین کے پُررونق علاقے پوکروسک  پر روسی فوج نے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے جب کہ رہائشی عمارتوں، ہوٹل، پکوان مراکز ، دکانوں اور انتظامی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

روسی امور دفاع کے مطابق، یوکرین کے مشرقی شہر پوکروسک میں روس نے 40 منٹ کے فرق سے دو میزائل داغے، اس علاقے میں قبضے کے لیے دونوں ممالک کی افواج متحارب ہیں۔

روس کے میزائل حملے میں پُررونق علاقے کی کئی عمارتیں اور کاروباری مراکز مٹی کے ڈھیر بن گئے، 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 7 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 67 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دونیٹسک علاقے کا ایک اعلیٰ سطح کا اہلکار بھی شامل ہے۔

ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے لیکن  امدادی  اہلکاروں کو بار بار ہونے والی  گولہ باری کی وجہ سے اپنا کام معطل کرنا پڑا ہے۔

روس یوکرین جنگ کے حالیہ محاذ پوکروسک شہر کی آبادی 60 ہزار کے لگ بھگ ہے تاہم جنگ کے بعد سے اکثریت شہر چھوڑ کر دوسرے مقام پر منتقل ہوگئی۔

یاد رہے کہ پوکروسک کو ستمبر میں یوکرین نے دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا لیکن روس نے اس شہر کے بڑے علاقے پر پھر سے قبضہ کرلیا۔

 



متعللقہ خبریں