پرتگال میں شدید گرمی سے ہزاروں ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر

پرتگال کے جنوب میں اوڈیمیرا قصبے کے قریب ہفتے کے روز جنگل میں لگنے والی آگ میں تقریباً 6,700 ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا جبکہ 19 دیہات، 4 سیاحتی رہائش گاہوں اور ایک کیمپ کو خالی کرا لیا گیاہے

2021807
پرتگال میں شدید گرمی  سے ہزاروں ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر

پرتگال میں شدید گرمی سے نبرد آزما ہے، فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس سے ہزاروں ہیکٹر رقبہ جل گیا ہے۔

پرتگال کے جنوب میں اوڈیمیرا قصبے کے قریب ہفتے کے روز جنگل میں لگنے والی آگ میں تقریباً 6,700 ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا جبکہ 19 دیہات، 4 سیاحتی رہائش گاہوں اور ایک کیمپ کو خالی کرا لیا گیاہے۔

اطلاع کے مطابق  آگ بجھانے والے 800 فائر فائٹرز میں سے 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

 اوڈیمیرا کے قریب آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے الگروے کے اندرونی حصوں تک پھیل گئی، جو کہ سیاحتی علاقوں میں سے ایک ہے۔

قصبے کے میئر ہیلڈر گوریرو نے کہا کہ صورت حال نازک، مشکل اور پیچیدہ ہے۔

ملک کے وسط میں لگنے والی دیگر آگ کی وجہ سے دارالحکومت لزبن اور پورٹو کے درمیان ہائی وے کے کچھ حصے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں