ڈنمارک میں پھر قرآن نذر آتش کرنے کا واقعہ

کوپن ہیگن میں اسلام مخالف  قوم پرست گروپ ڈینش پیٹریوٹرز  نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن نذر آتش کر دیا ،اسلام مخالف نعرے لگائے  اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر  کی

2019172
ڈنمارک میں پھر قرآن نذر آتش کرنے کا واقعہ

 ڈنمارک میں گزشتہ روز  دوبارہ قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا۔

کوپن ہیگن میں اسلام مخالف  قوم پرست گروپ ڈینش پیٹریوٹرز  نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن نذر آتش کر دیا ،اسلام مخالف نعرے لگائے  اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر  کی ۔

ڈینش وزیر خارجہ لارس لوک راسمویسن کی ایک تصنیف  کوجلانے کے بعد اس گروپ نے عراقی،مصری اور سعودی سفارت خانوں کے سامنے بھی قرآن کو نذر آتش کیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ پیر کو  اسلامی تعاون تنظیم کا قرآن کی بے حرمتی سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس ہوا تھا جس کے دوران بھی ایسے واقعات رونما ہوئے تھے۔

ان واقعات پر سویڈن اور ڈنمارک  کو شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں