فرانس، احتجاجی مظاہروں کے دوران نوجوان پر تشدد کرنے والے 7 پولیس اہلکار گرفتار

تشدد کا نشانہ بننے والے 22 سالہ ہیدی نامی نوجوان کو 8 دن  تک کام پر نہ لوٹ سکنے کی  طبی  رپورٹ دی گئی تھی اور 5 جولائی کو اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا

2013321
فرانس، احتجاجی مظاہروں کے دوران نوجوان پر تشدد کرنے والے 7 پولیس اہلکار گرفتار

فرانس میں 27 جون کو پولیس کی گولی سے الجزائر نژاد نوجوان نائل ایم کی موت کے بعد چھڑنے  والے واقعات میں ایک نوجوان پر تشدد کرنے کے الزام میں 7 پولیس افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔

قومی پریس نے مارسیلیا  اٹارنی  جنرل کے دفتر کے حوالے سے  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ کہ نائل کے قتل کے بعد 2 جولائی کو مارسیلیا  میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں" سرکاری اختیارات  کااستعمال کرتے ہوئے تشدد کرنے " کے جواز میں  7 پولیس افسران کو  حراست میں لے لیا گیا ہے تو ان میں سے ایک کو بعد میں رہا کر دیا گیا ۔

تشدد کا نشانہ بننے والے 22 سالہ ہیدی نامی نوجوان کو 8 دن  تک کام پر نہ لوٹ سکنے کی  طبی  رپورٹ دی گئی تھی اور 5 جولائی کو اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر اپنے بیان میں، ہیڈی نے کہا کہ واقعے کے دن ربڑ کی گولی اس کے سر میں لگی اور پولیس نے اسے  زود  و کوب کیا تھا۔

واقعے کے بعد اسپتال میں زیر علاج لیا جانے والا  ہیدی کوما میں چلا گیا تھا  اور چند گھنٹوں بعد بیدار ہوا تھا۔

فرانس میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نائل کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کرنے والے ملک بھر کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے تھے  اور پولیس سے جھڑپیں کی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں