کریمیا پُل آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا

ایس بی یو اور یوکرینی بحریہ کی طرف سے منصوبہ بندی کردہ  کریمیا پُل پر  حملہ پانی  پر تیرنے والے ڈراونز کی مدد سے کیا گیا، یوکرین کا دعوی

2012277
کریمیا پُل  آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا

کریمیا پُل کو "ہنگامی صورتحال" کے پیش نظر آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

روس کی طرف سے غیر قانونی طور پر الحاق کردہ کریمیا کے نام نہاد گورنر سرگئے اکسینوف نے ایک تحریری  بیان میں کہا  ہے کہ پل پر  تفصیلات  کو جگہ نہ دی جانے والی ایک ہنگامی صورتحال  رونما ہوئی ہے۔

مذکورہ ہنگامی صورتحال کی بنا پر  پُل کو  آمدورفت کے لیے بند کیے جانے کی وضاحت کرنے والے اکسینوف  نے بتایا ہے کہ "سیکیورٹی  اور دیگر متعلقہ ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں۔"

 آر بی کے۔ یوکرینی نیوز ویب سائٹ  نے یوکیرینی سیکیورٹی سروس کے حوالے سے  اپنی خبر میں  اطلاع دی ہے کہ کریمیا  پُل کے ڈھانچے میں خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔

خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس بی یو اور یوکرینی بحریہ کی طرف سے منصوبہ بندی کردہ  کریمیا پُل پر  حملہ پانی  پر تیرنے والے ڈراونز کی مدد سے کیا گیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ  سے بات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ "پُل پر بحری ڈراونز کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ اس پل تک رسائی مشکل تھی لیکن ہم  نے اسے ممکن بنا لیا ہے۔"

یاد رہے کہ سال 2022 کے ماہ نومبر میں کریمیا پُل پر دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں