یونان میں لاوریون کیمپ خالی کر دیا گیا

لاوریون میں  واقع اس کیمپ کو یونانی صلیب احمر کی بھی حمایت حاصل تھی جہاں پی کےکے کے سرغنہ عبداللہ اوجلان کے پوسٹرز چسپاں تھے جبکہ  یہاں پناہ لینے والے دہشتگردوں کو بھی رکھا جاتا  تھا

2007288
یونان میں لاوریون کیمپ خالی کر دیا گیا

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب واقع لاوریون کیمپ خالی کر دیا گیا ۔

یونانی پولیس کے مطابق ، اس کیمپ میں موجود 53  افراد کو  دیگر مہاجر کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سال 1947 میں قائم کردہ اس کیمپ سے انخلا کا کام بلا کسی مشکل مکمل ہو گیا ہے۔

 ایک چھوٹے ساحلی قصبے لاوریون میں  واقع اس کیمپ کو یونانی صلیب احمر کی بھی حمایت حاصل تھی جہاں پی کےکے کے سرغنہ عبداللہ اوجلان کے پوسٹرز چسپاں تھے جبکہ  یہاں پناہ لینے والے دہشتگردوں کو بھی رکھا جاتا  تھا ۔

 



متعللقہ خبریں