ترک ریاستوں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا دورہ یورپی یونین

"ترک ریاستیں عالمی خوراک اور توانائی کی حفاظت اور سامان کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔"

2007254
ترک ریاستوں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا دورہ یورپی یونین

ترک ریاستوں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل سفیر کوبانچ بیک عمر علی یف  نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے اداروں کا دورہ کیا تاکہ تنظیم اور یورپی یونین کے درمیان "ٹھوس بنیاد" پیدا کی جا سکے۔

یورپی یونین میں ترکیہ کے مستقل نمائندے سفیر فاروق قائمک چی نے سیکرٹری جنرل عمر علی یف کے برسلز کے دورے کی وجہ سے ایک استقبالیہ دیا۔

ترک ریاستوں کی تنظیم کے رکن ممالک اور مبصر ممالک کے سفیروں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین  کمیشن، یورپی پارلیمنٹ،یورپی  یونین کونسل کے نمائندوں اور مہمانوں  کی ایک کثیر تعداد نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے عمر علی یف نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے اداروں کا دورہ کرنے والے  تنظیم کے پہلے سیکرٹری جنرل ہیں، "یہ دورہ تنظیم  کے خطے اور بین الاقوامی میدان میں بڑھتے ہوئے سیاسی کردار کا  مظہر ہے۔"

عمر علی یف نے کہا کہ وہ یورپی یونین ترک ریاستوں کی تنظیم کے تعلقات کے لیے ٹھوس بنیاد قائم کرنے اور اپنے دور میں یورپی یونین  کے اداروں کے ساتھ تعاون قائم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے  ہوئے کہا  کہ تنظیم کے رکن ممالک توانائی کی فراہمی اور سلامتی میں اہم مقام رکھتے ہیں اور یہ  ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک اہم ٹرانزٹ  گزر گاہ ہیں۔"ترک ریاستیں عالمی خوراک اور توانائی کی حفاظت اور سامان کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔"

یورپی یونین میں ترکیہ کے مستقل نمائندے نے یاد دلایا کہ ترک  معاشرے  نہ صرف وسطی ایشیا اور اناطولیہ میں بلکہ یوکرین، بلقان اور یورپ جیسے وسیع جغرافیے میں آباد ہیں۔

انہوں نے کہا، "وسطی ایشیا اور ترک دنیا یورپ کے لیے خاص طور پر نقل و حمل اور توانائی کے ساتھ ساتھ امن اور استحکام کے لیے اہم ہیں۔ اس لیے برسلز میں ترک ریاستوں کی تنظیم  کا وجود ، یورپی یونین کے ساتھ بہتر تعمیری  تعلقات کے لیے اہم ہے۔"

 



متعللقہ خبریں