بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی: ہم زاپوریژیا جوہری پلانٹ کو نگاہ میں رکھیں گے

کسی ممکنہ جوہری حادثے کی سدّباب کے لئے ہم زاپوریژیا جوہری پلانٹ کی صورتحال کو باقاعدگی کے ساتھ نگاہ میں رکھیں گے: رافیل ماریانو گروسی

2000527
بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی: ہم زاپوریژیا جوہری پلانٹ کو نگاہ میں رکھیں گے

بین الاقوامی اٹامک  انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے کہا ہے کہ 6 جون کو یوکرین کے علاقے خیرسون میں واقع کاخوفکا بیراج کی تباہی کے بعد  کسی ممکنہ جوہری حادثے کی سدّباب کے لئے ہم زاپوریژیا جوہری پلانٹ کی صورتحال کو باقاعدگی کے ساتھ نگاہ میں رکھیں گے۔

کاخوفکا بیراج میں،  جوہری پلانٹ  کے ری ایکٹروں  کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے زیرِ  استعمال، پانی کی سطح میں کمی کی وجہ سے گروسی نے حالات کا موقع پر مشاہدہ کیا اور صورتحال کے متعلق ٹویٹر سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ"  کاخوفکا بیراج ٹوٹنے کے بدترین نتائج میں سے ایک جوہری پلانٹ کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے زیرِ استعمال پانی کی سطح میں کمی ہونا ہے۔ حالِ حاضر میں بیراج میں پانی کی سطح ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے کافی ہے لیکن آنے والے دنوں میں اس سطح کو برقرار رکھنے کے لئے ہم متبادل تدابیر پر کام کر رہے ہیں"۔

گروسی نے کہا ہے کہ "جنگ کے آغاز سے اب تک میں اپنے وفد کے ہمراہ چوتھی دفعہ زاپوریژیا جوہری پلانٹ  کا دورہ کر چُکا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ صورتحال پر غور کے لئے ہم نے ضروری معلومات حاصل کر لی ہیں۔کسی جوہری حادثے کی روک تھام کے لئے ہم پلانٹ کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں گے"۔



متعللقہ خبریں