یوکرین، خیرسن شہر میں سیلاب کی شدت میں کمی آنے لگی ہے، الیگزنڈر پروکودین

پروکودین نے بتایا کہ آج صبح تک خیرسن علاقے میں دریائے ڈینیپر کے دائیں کنارے پر 1852 مکانات  زیر آب  آگئے اور 1457 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے

1996505
یوکرین، خیرسن شہر میں سیلاب کی شدت میں کمی آنے لگی ہے، الیگزنڈر پروکودین

یوکرین کے خیرسن علاقے  کے ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ الیگزینڈر پروکودین نے اطلاع دی ہے کہ علاقے میں کاخووکا  ڈیم اور ہائیڈرو  پاور پلانٹ  پر حملے  سے آنے والے سیلاب کی شدت میں کمی آئی ہے۔

پروکودین  نے سوشل میڈیا  پر ایک بیان میں  کاخووکا ڈیم کے ٹوٹنے  سے  علاقے  میں  پیدا ہونے والےسیلاب کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ گزشتہ رات خطے میں کوئی غیر معمولی واقعات ریکارڈ نہیں ہوئے، پروکودین نے کہا، "گو کہ سیلاب کی شدت  میں کمی آ رہی ہے، لیکن ڈیم کو ہونے والے شدید نقصان کی وجہ سے پانی کے بہاؤ کا عمل بدستور  جاری ہے۔ ہمارے اندازوں کے مطابق 20 گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید ایک میٹر  تک بلند ہو جائے گی۔ "

پروکودین نے بتایا کہ آج صبح تک خیرسن علاقے میں دریائے ڈینیپر کے دائیں کنارے پر 1852 مکانات  زیر آب  آگئے اور 1457 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں  نے یہ بھی بتایا  کہ علاقے سے کل 40 ہزار افراد کو نکالنا مقصود ہے۔

خیال رہے کہ خیرسن  علاقے  کے اندر سے بہنے والے ڈینپر دریا کے ایک جانب روس کاقبضہ ہے۔

روس کے زیر کنٹرول شہر نووایا کخووکا کے میئر ولادیمیر لیونتیف نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شہر میں پانی کی سطح آہستہ آہستہ گرنے لگی ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں