ناروے:نیٹو وزرائے خارجہ کا غیر رسمی اجلاس

وزرائے خارجہ  نے اجلاس کے پہلے  روز ناروے کے شاہ ہیرالڈ پنجم کی  دعوت پر  شاہی محل میں بعد ازاں ناروے کی وزیر خارجہ این بیتھ ٹیونیرائم سے  عشایئے پر ملاقات کی

1993873
ناروے:نیٹو وزرائے خارجہ کا غیر رسمی اجلاس

 نیٹو وزرائے خارجہ  اجلاس اوسلو میں غیر رسمی طور پر  شروع ہو گیا ہے  جس میں ویلنیئس اجلاس  کی تیاریوں پر غور کیا گیا ہے ۔

 وزرائے خارجہ  نے اجلاس کے پہلے  روز ناروے کے شاہ ہیرالڈ پنجم کی  دعوت پر  شاہی محل میں بعد ازاں ناروے کی وزیر خارجہ این بیتھ ٹیونیرائم سے  عشایئے پر ملاقات کی ۔

 وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کی آج کی نشست کا آغاز سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  کے خطاب سے ہوگا جس کا مقصد  گیارہ تا بارہ جولائی کے درمیان لیتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیئس میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں پر غور کرنا ہوگا۔

 نیٹو اجلاس کے اہم موضوعات میں یوکرین کے ساتھ تعاون اور بحالی امن کی کوششوں پر غور قابل ترجیح رہے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں