بیلجیئم میں جنگلات کی آگ سے 170 ہیکٹر اراضی تباہ

بیلجیئم کے والونعلاقے  کےمحکمہ  جنگلات  و آب  نے اطلاع دی ہے کہ آگ انسانوں کی وجہ سے لگی ہے آسمانی بجلی گرنے یا شدید گرمی کے وجہ سے  جنگل نے شعلے نہیں پکڑے

1993041
بیلجیئم میں جنگلات کی آگ سے 170 ہیکٹر اراضی تباہ

جرمنی کے ساتھ بیلجیئم کی سرحد کے قریب لگنے والی آگ سے 170 ہیکٹر جنگلات اور سرکنڈوں کو نقصان پہنچا۔

 130 فائر فائٹرز کو ملک کے مشرق میں فاگنیس کے علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ جرمن فائر فائٹرز نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی جس سے 170 ہیکٹر جنگلات اور سرکنڈوں کو نقصان پہنچا۔

بیلجیئم کے والونعلاقے  کےمحکمہ  جنگلات  و آب  نے اطلاع دی ہے کہ آگ انسانوں کی وجہ سے لگی ہے آسمانی بجلی گرنے یا شدید گرمی کے وجہ سے  جنگل نے شعلے نہیں پکڑے۔

بتایا گیا ہے  اس علاقے میں داخلے پر پابندی  لگا دی گئی ہے اور آگ سے متاثرہ کچھ مقامات تک پہنچنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی ضرورت تھی۔

اعلان کیا گیا ہے کہ بیلجیئم کے شمال میں واقع اینٹورپ اور لِمبرگ نیچر پارکس اور جنگلاتی علاقوں میں آگ لگنے کے خطرے کے خلاف یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جہاں تقریباً دو ہفتوں سے بارش نہیں ہوئی ہے۔ ملک میں کم از کم ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔



متعللقہ خبریں