روس، کریمیا میں ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

MI-28 قسم کا فوجی ہیلی کاپٹر کریمیا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا

1985946
روس، کریمیا میں ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

روس نے اطلاع دی ہے کہ اس  کے ایم آئی۔ 28 قسم کے فوجی ہیلی کاپٹر   کے گرنے کے نتیجے میں 2 فوجی  ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ MI-28 قسم کا فوجی ہیلی کاپٹر کریمیا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی  تعین کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے اوراس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ روس نے 2014 میں کریمیا کو غیر قانونی طور پر الحاق کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں