یونانی دفاعی صنعت کو ترکیہ کو ماڈل کے طور پر دیکھنا چاہیے : الیکسس چیپراس

یونانی وزیر اعظم اور حکمران جماعت نیو ڈیموکریسی کے رہنما کریاکوس  میتچو تاکس  نے کہا کہ  ان کے چار سالہ دور حکومت میں نیو ڈیموکریسی حکومت نے اسلحہ سازی کے پروگراموں کو نافذ کیا جس سے یونانی مسلح افواج کو تقویت  ملی ہے

1985104
یونانی دفاعی صنعت کو ترکیہ کو ماڈل کے طور پر دیکھنا چاہیے :  الیکسس چیپراس

یونان کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کے رہنما الیکسس چیپراس نے ترکیہ کی قومی دفاعی صنعت میں پیش رفت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے   حکومتِ  یونان کے  دفاعی صنعت کی جانب  توجہ نہ دیے جانے   پر  سازی کے پروگراموں کو  تنقید  کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونانی پارلیمنٹ میں  موجود مختلف سیاسی گرپوں کے رہنماؤں  کے ہمراہ  یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن ERT پر براہ راست نشریات میں معیشت، صحت اور تعلیم کے نظام، دفاع، امیگریشن کے مسائل، اور خارجہ پالیسی اور دفاع کا جائزہ  پیش کرتے ہوئے کیا۔

یونانی وزیر اعظم اور حکمران جماعت نیو ڈیموکریسی کے رہنما کریاکوس  میتچو تاکس  نے کہا کہ  ان کے چار سالہ دور حکومت میں نیو ڈیموکریسی حکومت نے اسلحہ سازی کے پروگراموں کو نافذ کیا جس سے یونانی مسلح افواج کو تقویت  ملی ہے۔

مرکزی اپوزیشن پارٹی کے رہنما، الیکسس چیپراس نے نیو ڈیموکریسی حکومت کی طرف سے لاگو کیے گئے تقریباً 15 بلین یورو کے اسلحہ سازی کے پروگرام کے یونانی دفاعی صنعت میں  کسی قسم کا کوئی کردارادا  نہ کرنے پر شدید تنقیقد کا نشانہ بنایا ہے۔

 

چیپراس  نے کہا کہ اگر SYRIZA  پارٹی اقتدار میں آتی ہے  تو وہ نیو ڈیموکریسی  پارٹی  کے دور اقتدار میں طے پانے والے سمجھوتوں  پر عمل درآمد کریں گےتاہم اس کے  لیے یونانی مقامی وسائل کو کو استعمال کیا جائے گا تاکہ دفاعی صنعت میں قومی وسائل  پر انحصار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ کے 60 فیصد (اسلحے کے) پروگرام اس کی اپنی قومی صنعت پر مشتمل ہیں  اور یہ ممکن نہیں ہے کہ یونانی دفاعی صنعت میں  قومی وسائل  کا کوئی رول نہ ہو۔



متعللقہ خبریں