یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کے لیے 1 ارب یورو کا تدابیری پیکیج

یورپی یونین کا یوکرین کے لیے یورپی پیس فنڈ کے دائرہ کار میں یہ  حصہ بڑھ کر 5.6 بلین یورو ہو جائے گا

1983350
یورپی یونین کی جانب سے  یوکرین کے لیے 1 ارب یورو کا تدابیری پیکیج

یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "یورپی پیس فنڈ" نامی مالیاتی آلہ کے تحت یوکرین کو گولہ بارود کی امداد کے لیے 1 بلین یورو کا احتیاطی پیکیج  قبول کیا ہے۔

اس طرح یوکرینی فوج کو 155 ملی میٹر  کے توپ کے گولوں کی فراہمی اور اگر درخواست کی گئی تو یورپی یونین کے رکن ممالک کی طرف سے یورپی دفاعی صنعت سے مشترکہ طور پر فراہم کیے جانے والے میزائلوں کی مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

یورپی کونسل کے تحریری بیان کے مطابق گولہ بارود اور میزائلوں کی مشترکہ سپلائی یورپی یونین یا ناروے میں مقیم اقتصادی آپریٹرز کے ذریعے کی جائے گی۔

یورپی یونین یا ناروے میں گولہ بارود اور میزائلوں کی پیداوار میں بھی  تعاون کیا جائیگا۔

دوسری جانب اس امداد سے یورپی یونین کا یوکرین کے لیے یورپی پیس فنڈ کے دائرہ کار میں یہ  حصہ بڑھ کر 5.6 بلین یورو ہو جائے گا۔

20 مارچ کو منظوری  ملنے والا یہ  فیصلہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔

13 اپریل کو ریکارڈ  کردہ پہلے مرحلے میں  کونسل نے 1 بلین یورو کا مالیاتی پیکج قبول کیا تھا  تاکہ رکن ممالک کو 9 فروری سے 31 مئی کی مدت کے دوران اپنے موجودہ اسٹاک یا آرڈرز کے ذریعے یوکرین کو عطیہ کیے گئے گولہ بارود کی ادائیگی کی جاسکے۔

دوسرے مرحلے میں 3 مئی کو، کمیشن نے ایمونیشن پروڈکشن  سپورٹ  بل پیش کیا تھاجس میں اعلان کیا گیا تھا کہ یورپی یونین کے  بجٹ سے 500 ملین یورو کی مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

تین مرحلوں پر مشتمل اس  اقدام کا مقصد 20 مارچ کو رکن ممالک کے ہدف کی ترسیل اور مشترکہ سپلائی  میں  تیزی لانا  ہے تاکہ رواں  سال کے آخر تک یوکرین کو 10 لاکھ گولے بھیجے جاسکیں۔

 



متعللقہ خبریں