فرانس: PKK کے حامیوں نے ترک ووٹروں پر حملہ کر دیا

مارسیلیا میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے حامیوں نے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پر جانے والے ترک ووٹروں پر حملہ کر دیا

1982054
فرانس: PKK کے حامیوں نے ترک ووٹروں پر حملہ کر دیا

فرانس کے شہر مارسیلیا میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے حامیوں نے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پر جانے والے ترک ووٹروں پر حملہ کیا ہے۔

 ترکیہ میں 14 مئی کو متوقع صدارتی و عام انتخابات  کے لئے ،  مارسیلیا میں27 اپریل سے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کل مارسیلیا  کے انتخابی مرکز کے قریب دہشت گرد تنظیم  PKKکے حامیوں نے ترک شہریوں پر حملہ کر دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق فرانسیسی پولیس کو جائے وقوعہ پر امن و امان کی بحالی میں دقّت کا سامنا ہوا۔ اگرچہ حملہ آوروں کی کاروائی پُر تشدد تھی لیکن واقعے  میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

 ذرائع کے مطابق پیرس میں ترکیہ کے سفارت خانے، مارسیلیا قونصل خانے اور فرانسیسی پولیس نے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پر جانے والے ترک شہریوں کی سلامتی کے لئے تمام ضروری تدابیر اختیار کر لی ہیں۔

پیرس میں ترکیہ کے سفیر علی اونانر نے بھی آج صبح جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سے شیئر کئے گئے ویڈیو مناظر میں PKK کے حامی ہاتھوں میں ڈنڈے لئے عورتوں، مردوں اور  بچوں  کی تفریق کئے بغیر ووٹ ڈالنے کے لئے آنے والے ترک شہریوں پر حملے کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں