ترک اسپیکر اسمبلی کا دورہ مغربی تھریس

"ڈاکٹر صادق احمد مغربی تھریس میں ہمارے ترک بھائیوں کی مساوات اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کا علامتی نام ہیں، جنہوں نے  اپنی زندگی اس  کام کے لیے وقف کر دی۔"

1975237
ترک اسپیکر اسمبلی کا دورہ مغربی تھریس

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شنتوپ نے  مغربی تھریس میں اپنی مصروفیات کے دائرہ کار میں گیومل جینے  اور اسکیچے میں ملاقاتیں سر انجام دیں۔

اسپیکر نے گیومل جینے میں قہوہ جی قبرستان میں     دوستی مساوات امن پارٹی  کے بانی صادق احمد کی قبر پر حاضری دی۔

شنتوپ نے یہاں اپنی تقریر میں قانونی اور سیاسی دونوں لحاظ سے صادق احمد کی جدوجہد کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ"ڈاکٹر صادق احمد مغربی تھریس میں ہمارے ترک بھائیوں کی مساوات اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کا علامتی نام ہیں، جنہوں نے  اپنی زندگی اس  کام کے لیے وقف کر دی۔"

شنتوپ اور ان کے ہمراہی  وفد نے  بعد میں   اسکیچے میں افطار پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے مغربی تھریس ترک اقلیتی مشاورتی بورڈ کے چیئرمین اور گیومل جینے کے  منتخب مفتی ابراہیم شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

یونان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے،شنتوپ نے 6 فروری کو قہرا مان ماراش  میں آنے والے زلزلوں  کی آفت میں ترکیہ  سے تعاون پر یونان اور یونانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ یونان کو مغربی تھریس کی مسلم ترک اقلیت کے حقوق اس طریقے سے دینے چاہئیں جو یورپی یونین کی رکن ریاست کے لیے موزوں ہوں۔

ان کا کہنا تھا  کہ ترکیہ تمام تر مشکلات کے باوجود یورپی یونین کے  نام کو استعمال کرنے کے لیے  تمام تر مشکلات کے باوجود جدوجہد میں مصروف  ہے۔



متعللقہ خبریں