پرتگال کے دارالحکومت لزبن اسلامی مرکز پر چاقو سے حملہ، 2 افراد ہلاک
حملے کی وجہ کے بارے میں تا حال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں
1966395

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ایک اسلامی مرکز پر چاقو سے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پرتگالی خبر رساں ایجنسی لوسا کی خبر کے مطابق پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لزبن میں اسلامک سنٹر میں ایک مبینہ افغان شہری کے چاقو سے حملے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
زخمی حالت میں ہونے والے حملہ آور کو سانتا ماریہ اسپتال میں زیر ِ علاج لے لیا گیا ہے۔
حملے کی وجہ کے بارے میں تا حال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب پرتگالی وزیر اعظم انتونیو کوستا کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔
متعللقہ خبریں

نیٹو: ہم شمالی کوریا کے سیٹلائٹ فائر کی شدید مذّمت کرتے ہیں
سیٹلائٹ فائر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد فیصلوں کی بھی کھُلی خلاف ورزی ہے: ژینز اسٹالٹن برگ