مغربی ممالک کے ردعمل سے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی جاری رہے گی: پیسکوف

پیسکوف نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت ماسکو میں موجودہ مسائل کے بارے میں صحافیوں کو بیان  دیتے ہوئے کیا

1965732
مغربی ممالک کے ردعمل سے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی جاری رہے گی: پیسکوف

روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ مغربی ممالک کے ردعمل سے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے ان کے منصوبوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

پیسکوف نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت ماسکو میں موجودہ مسائل کے بارے میں صحافیوں کو بیان  دیتے ہوئے کیا۔

کریملن کے ترجمان نے یاد دلایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ  مغربی ممالک نے اس پر منفی ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ردِ عمل یقیناً یہ ردعمل روس کے منصوبوں کو متاثر نہیں کر سکتا۔

پچھلے سال نورڈ اسٹریم 1 اور 2 قدرتی گیس پائپ لائنوں میں ہونے والے دھماکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، پیسکوف نے کہاکہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اہم انفراسٹرکچر کی تخریب کاری اور دہشت گردی کے اس بڑے عمل کے پیچھے کچھ ریاستیں اور نجی خدمات ہیں۔

پیسکوف نے کہا کہ مغربی ممالک اس مسئلے کر ختم کرنے کی  کوشش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں