جرمنی میں 27 مارچ کو ہڑتالوں کی وجہ سے طے شدہ تمام پروازیں منسوخ

میونخ ہوائی اڈے کے ایک بیان میں، "اتوار، 26 مارچ سے پیر، 27 مارچ تک تمام دن کی ہڑتال کی وجہ سے ہوائی اڈے پر مسافروں کی باقاعدہ آمدورفت نہیں ہوگی سے آگاہ کیا گیا ہے

1964773
جرمنی میں 27 مارچ کو ہڑتالوں کی وجہ سے طے شدہ تمام پروازیں منسوخ

جرمنی میں 27 مارچ کو ہونے والی ہڑتالوں کی وجہ سے چند ایک  ہوائی اڈوں پر اتوار اور پیر کو طے شدہ تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

میونخ ہوائی اڈے کے ایک بیان میں، "اتوار، 26 مارچ سے پیر، 27 مارچ تک تمام دن کی ہڑتال کی وجہ سے ہوائی اڈے پر مسافروں کی باقاعدہ آمدورفت نہیں ہوگی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

بیان میں، بکنگ کرونے والےمسافروں سے   کہا گیا تھا کہ وہ ایئر لائنز یا ٹور آپریٹرز سے رابطہ کریں اور ہوائی اڈے کا رخ کرنے سے   گریز کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ہڑتال سے   بین الاقوامی مرکزمیں  مشکلات پیش  آسکتی ہیں۔

اطلاع  کے مطابق   فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے رابطہ پروازیں بھی ہڑتال سے متاثر ہوں گی۔

جمعرات کو اجرتوں اور کام کے حالات پر بڑھتے ہوئے اختلاف کی وجہ سے  جرمن یونینوں نے پیر (27 مارچ) کو ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا اعلان  کررکھا ہے۔

Ver.di یونین کی طرف سے دیے گئے بیان میں اعلان کیا گیا کہ بڑے ہوائی اڈوں پر پبلک ٹرانسپورٹ ورکرز، سیکیورٹی اور زمینی عملہ 24 گھنٹے کام بند کر دیں گے۔

یونین، جو تقریباً 2.5 ملین کارکنوں کی نمائندگی کرتی ہے، مہنگائی کی وجہ سے تنخواہوں میں 10.5 فیصد اضافے اور کم از کم 500 یورو کا مطالبہ کر رہی ہے۔

آجروں اور یونین کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا دور اگلے ہفتے شروع ہونے کی امید ہے۔



متعللقہ خبریں