روس نے  فوجی عہدیداران سمیت 23  برطانوی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

پابندیاں عائد ہونے والوں میں یوکرینی فوجیوں کو تربیت دینے والے فوجی ماہرین ، بعض میڈیا اداروں سمیت   عدالتوں  و جیلوں  کے عہدیدار شامل ہیں

1961609
روس نے  فوجی عہدیداران سمیت 23  برطانوی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

روس نے  فوجی عہدیداران سمیت 23  برطانوی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

روسی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ نے  بعض روسی شہریوں اور فرموں پر یکطرفہ طور پر  پابندیاں عائد کی ہیں اور یوکرین کو فوجی تیکنیکی  امداد فراہم کی ہے۔ اس بنا پر  23 برطانوی شہریوں  کے روس میں داخلے پر پابندی عائد  کیے جانے پر زور دینے والے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ  ان میں  یوکرینی فوجیوں کو تربیت دینے والے فوجی ماہرین ، بعض میڈیا اداروں سمیت   عدالتوں  و جیلوں  کے عہدیدار شامل ہیں۔

یا درہے کہ روس نے گزشتہ برس  برطانوی صحافی، دفاعی صنعت کے  ناظمین  اور فوجی عہدیداروں  پر مشتمل 49 افراد   اور بعد ازاں  سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت 39 برطانوی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا ئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں