روس میں پیٹرزبرگ میں امعلوم چیز کی مبینہ طور پر نظر آنےپر پروازیں معطل

سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں آسمان پر ایک نامعلوم چیز دیکھی جانے سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے

1952701
روس میں پیٹرزبرگ میں امعلوم چیز کی مبینہ طور پر نظر آنےپر پروازیں معطل

روس میں پیٹرزبرگ کی فضائی حدود کو ایک نامعلوم چیز کی مبینہ طور پر نظر آنے کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لیے پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا  ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں آسمان پر ایک نامعلوم چیز دیکھی جانے سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے۔

روسی پریس میں خبروں کے مطابق  اس دعوے کے بعد  سینٹ. پیٹرزبرگ کی فضائی حدود بند کر دی گئی اور روسی جنگی طیاروں نے علاقے کا معائنہ کرنے کے لیے پروازیں شروع کردی ہیں۔

سینٹ پیٹرزبرگ کے پلکوو ہوائی اڈے سے تمام پروازیں مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے تک معطل کر دی گئیں۔

شہر کے حکام نے ایک بیان میں کہا پلکووا ہوائی اڈے پر عارضی طور پر ہوائی جہاز پرواز نہیں کرسکیں گے اور پروازیں نہیں چلائی جائیں گی۔

دوسری طرف، فلائٹ ٹریکنگ سائٹس کے اعداد و شمار کے مطابق، سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے پروازیں کرنے  والے کئی طیاروں کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا یا واپس مڑنا پڑاہے۔



متعللقہ خبریں