پولینڈ: ہم، مارچ میں روس سے خام پیٹرول کی درآمد بند کر دیں گے

ہم مارچ کے مہینے میں روس سے خام پیٹرول کی درآمدات کو صفر کر دیں گے: وزیر اعظم ماتیوس موراوکی

1952868
پولینڈ: ہم، مارچ میں روس سے خام پیٹرول کی درآمد بند کر دیں گے

پولینڈ کے وزیر اعظم ماتیوس موراوکی نے کہا ہے کہ ہمارا ملک مارچ کے مہینے میں روس سے خام پیٹرول کی درآمد بند کر دے گا۔

وارسا انتظامیہ ،24 فروری سے  روس کے یوکرین پر قبضے کی وجہ سے، درآمدات کو التوا میں ڈالنے کا موضوع ایجنڈے پر لے آئی ہے۔

موراوکی نے کہا ہے کہ 2016 سے اب تک روس سے خام پیٹرول کی درآمد کو ہر سال 10 فیصد کم کیا جاتا رہا ہے۔ روس کے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کی وجہ سے روس کے کاربن فیول پر مکمل پابندی کا اطلاق کرنے والا پہلا ملک پولینڈ ہے۔ ہم مارچ کے مہینے میں روس سے خام پیٹرول کی درآمدات کو صفر کر دیں گے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کی سب سے بڑی پیٹرول اور گیس کمپنی PKN اورلین نے 25 فروری کو روس کی درژبا پائپ لائن سے پولینڈ کے لئے  پیٹرول کی ترسیل کو التوا میں ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔

PKN اورلین کے مطابق فروری میں روس انرجی کمپنی روزنیفٹ کے ساتھ سمجھوتہ ختم ہونے کے بعد سے اب تک  روس سے درآمد کیا جانے والا پیٹرول ملکی ضرورت کے صرف 10 فیصد تک ہے۔



متعللقہ خبریں