یورپی یونین کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے اطلاق کی  منظوری

روسی معیشت کو اہم ٹیکنالوجی اور صنعتی مصنوعات سے محروم کرنے کے لیے 11 بلین یورو سے زیادہ مقدار کی برآمدات پر پابندی

1951388
یورپی یونین کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے اطلاق کی  منظوری

یورپی یونین کے رکن ممالک نے روس پر نئی پابندیوں کے اطلاق کی  منظوری دے دی ہے۔

یورپی یونین کے موجودہ  صدر سویڈن کے  سرکاری  میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن ممالک نے روس یوکرین جنگ کی پہلی برسی کے موقع پر ماسکو کے خلاف پابندیوں کے 10ویں پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

نئے پابندیوں کے پیکج میں دوہرے استعمال اور ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات  پر سخت پابندیاں عائد کیے جانے  کی وضاحت کرنے والی پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے  کہ اس میں ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف پابندیاں شامل ہیں جو جنگ کی حمایت کرتے ہیں، پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں یا روس کو جنگ میں استعمال کیے جانے والے ڈراون فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ  چاہے جتنی مدت  بھی لگے یورپی یونین یوکیرن سے تعاون کے عمل کو جاری رکھے گا۔

ان پابندیوں کی تمام تر تفصیلات  سے  فی الحال آگاہی نہیں کرائی گئی۔

یورپی یونین کمیشن کی طرف سے گزشتہ ہفتے تیار کردہ پابندیوں کے پیکج میں روسی معیشت کو اہم ٹیکنالوجی اور صنعتی مصنوعات سے محروم کرنے کے لیے 11 بلین یورو سے زیادہ مقدار کی برآمدات پر پابندی شامل ہے۔

نئی تجارتی پابندیاں ایسی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پر برآمدی کنٹرول عائد کرتی ہیں جو سویلین اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں، اور ڈراونز،  میزائل اور ہیلی کاپٹر بھیجنے والوں پر اضافی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں