زلزلے نے اناطولیہ کو 3 میٹر مغرب کی طرف دھکیل دیا ہے: ڈولیانی

اس وقت ابتدائی اندازے کے مطابق علاقے کی جگہ  3 میٹر تک تبدیل  ہو گئی ہے: کارلو ڈولیانی

1943186
زلزلے نے اناطولیہ کو 3 میٹر مغرب کی طرف دھکیل دیا ہے: ڈولیانی

ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش کے زلزلے نے اناطولیہ جزیرہ نما کو 3 میٹر مغرب کی طرف دھکیل دیا ہے۔

زلزلوں اور آتش فشانی لرزش کے موضوع پر اتھارٹی قبول کئے جانے والے اطالوی ادارے 'نیشنل جیو فیزکس اینڈ وولکانولوجی انسٹیٹیوٹ'INGVکے سربراہ کارلو ڈولیانی نے اطالوی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش  مرکز والے اور 10 اضلاع کو متاثر کرنے والے زلزلے اور ضمنی زلزلوں کا جائزہ لیا ہے۔

ڈولیانی نے کہا ہے کہ زلزلہ مشرقی اناطولیہ، عرب اور افریقی پلیٹوں کے نقطہ اتصال میں آیا ہے ۔ زلزلے میں ترکیہ کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیلی ہوئی دو فالٹ لائنوں میں سے ایک حرکت میں آ گئی۔ یہ فالٹ لائن بیک وقت اردن، اسرائیل، لبنان اور شام سے گزرنے والی بحرالکاحل فالٹ لائن کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کی فعال ترین فالٹ لائنوں میں سے ایک اور جزیرہ نما عرب  کو افریقہ سے جدا کرتی ہے۔

ڈولیانی نے کہا ہے کہ حالیہ زلزلے میں فالٹ لائن کی پوری گزر گاہ جھٹکوں کی زد میں آ گئی ہے۔ اندازے کے مطابق شدید زلزلے والا علاقہ  اپنے محلّ وقوع سے تقریباً 3 میٹر  تک کِھسک گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ابتدائی اندازے کے مطابق علاقے کی جگہ  3 میٹر تک تبدیل  ہو گئی ہے۔ لیکن کوئی حتمی بات سیٹلائٹ ڈیٹا موصول ہونے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔

ڈولیانی نے کہا ہے کہ ترکیہ میں کل آنے والے زلزلے بہت بڑے زلزلے تھے۔

ترکیہ کے زلزلوں پر اظہارِ خیال کرنے والے دیگر ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ قاہرمان ماراش مرکز والے زلزلے 2016 میں آٹلی میں آنے والے اور 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے 'آمیٹرک زلزلے' سے ہزار گُنا زیادہ سخت تھے۔



متعللقہ خبریں