اگر یوکرین نے کہا تو اُسے جنگی طیارے دیں گے:ماکروں

یوکرین کو جنگی طیارے دینے پر ماکروں نے کہا کہ  اس سلسلے میں ہر متبادل زیر غور ہے ،اگر فرانسیسی فوج کی طاقت کو کمزور کرنے سمیت خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دیاگیا تو فرانس یوکرین کو طیارے دے سکتا ہے

1939997
اگر یوکرین نے کہا تو اُسے جنگی طیارے دیں گے:ماکروں

 فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے  کہا ہے کہا اگر یوکرین نے ہماری شرائط مان لیں تو اسے جنگی طیارے دیئےجا سکتے ہیں۔

 ماکروں نے  ہالینڈ کے دورے کے دوران وزیراعظم مارک روٹ  کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

ماکروں نے بتایا کہ میں نے  وزیراعظم روٹ کے ساتھ یوکرین کی صورت حال پر بات چیت کی ہے ،ہم یوکرین کی ہر شعبے میں مدد کےلیے تیار رہیں گے۔

 یوکرین کو جنگی طیارے دینے پر ماکروں نے کہا کہ  اس سلسلے میں ہر متبادل زیر غور ہے ،اگر فرانسیسی فوج کی طاقت کو کمزور کرنے سمیت خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دیاگیا تو فرانس یوکرین کو طیارے دے سکتا ہے مگر اس کےلیے یوکرین کو ہم سے باضابطہ طور پر رجوع کرنا ہوگا جس کے جواب میں مارک روٹ نے کہا کہ یوکرین سے فی الوقت اس قسم کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

 اس دوران، فرانس کے وزیر دفاع سیبیستیان لے کورنو نے کہا ہے کہ فرانس اور آسٹریلیا یوکرین کو لاکھوں کی تعداد میں 155  ملی میٹر کے ہوویٹزر گولے روانہ کریں گے جن کی پہلی کھیپ اگلے چند ہفتوں میں  شروع ہو گی ۔

 دریں اثنا، ہنگری کے وزیردفاع کرسٹوف سزالای بابرو وچکی  نے  بھی کہا ہے کہ ان کا ملک اور آسٹریا یوکرین کو اسلحہ دیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں