روسی فوج کی زاپوریا کی جانب پیش قدمی،جھڑپوں کی اطلاعات

روسی عہدے دار ولادیمیر روگوف نے خبر ایجنسی ریا کو بتایا کہ روسی قوتیں اس وقت یوکرین کےزیر کنٹرول علاقے زاپوریا  سے تقریبا پچاس کلومیٹر دور جنوب میں واقع اوری خیف اور مشرق میں واقع خولیا پول کے راستے پیش قدمی کر رہی ہیں

1936343
روسی فوج  کی زاپوریا کی جانب پیش قدمی،جھڑپوں کی اطلاعات

بتایا گیا ہے کہ  روسی فوج یوکرینی علاقے زاپوریا کی جانب دوباری پیش قدمی کر رہی ہے ۔

روسی عہدے دار ولادیمیر روگوف نے خبر ایجنسی ریا کو بتایا کہ روسی قوتیں اس وقت یوکرین کےزیر کنٹرول علاقے زاپوریا  سے تقریبا پچاس کلومیٹر دور جنوب میں واقع اوری خیف اور مشرق میں واقع خولیا پول کے راستے پیش قدمی کر رہی ہیں۔

 روگوف نے بتایا کہ  ان دونوں علاقوں سے جھڑپوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

واضح رہے کہ روسی فوج نے اس علاقے کے جنوبی حصوں کے ایک وسیع رقبے پر قبضہ کرلیا تھا مگر مرکزی شہر زاپوریا اور بعض  شمالی علاقےاس قبضے سے محفوظ رہے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں